سا[1]
قسم کلام: حرف تشبیہ
معنی
١ - مثل، مانند، مشابہ، ہمسر، مطابق (اسم صفت اور حالیہ کی قائم حالت اور ضمائر کی محرف حالت پر)۔ ایسے موسم گزر گئے ہیں کہ اب مجھ کو بھی مجھ سا تم نہ پاؤ گے ( ١٩٧٨ء، دریا آخر دریا ہے،۔ ١٤٢ ) ٢ - کنایات (کون، جون وغیرہ) کے آخر میں، جیسے : کون سا، کوئی سا۔ (پلیٹس)
اشتقاق
سنسکرت سے ماخوذ حرف تشبیہ 'جیسا' کا مخفف 'سا' بنا۔ اردو میں بطور حرف استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٠٣ء سے 'شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر